کزن سے بات کیوں کی؟ شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ ڈالا

لاہور (مرزا رمضان بیگ) صوبائی دارالحکومت میں خواتین پر تشدد کے واقعات کم نہ ہو سکے، ٹاون شپ میں شادی کی تقریب کے دوران شوہر نے کزن سے بات کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ارم نامی خاتون کو علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹاون شپ میں شوہر کا بیوی پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران شوہر نے کزن سے بات کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا

متاثرہ خاتون کے مطابق اسکے شوہر نے نہ صرف اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ گلے میں تار ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔

تشدد کا شکار ارم نامی خاتون کو علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں