حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ

پبلک نیوز: چیئرمین نیب کی سفارش، حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صدرمملکت عارف علوی تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کے بڑھتے مقدمات کے پیش نظر اور تحقیقات میں تیزی لانے کے لیے نیب کو مزید متحرک کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ امتیاز تاجور کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا ڈپٹی چیئرمین نیب لانے کا فیصلہ ہو گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سفارش پرحسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کیا جا رہا ہے جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی دیں گے۔ حسین اصغر نے پاک پتن اراضی کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کی تھیں۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا۔

 تھا کہ نوازشریف نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب اراضی الاٹ کی۔ حسین اصغر نے پیپلزپارٹی کے دور میں حج کرپشن کیس کی تحقیقات بھی کیں۔

خیال رہے کہ حسین اصغر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ گلگت بلتستان کے آئی جی اور ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں