حسین نواز نے چوہدری شوگر ملز سے کروڑوں روپے کا کالا دھن سفید کیا، نیب ذرائع

 

لاہور (پبلک نیوز) چوہدری شوگر ملز انکوائری میں حسین نواز کی غیر ملکی ترسیلات سے متعلق اہم ترین انکشافات سامنے آگئے۔ حسین نواز نے چوہدری شوگر ملز کے ذریعے کروڑوں روپے کا کالا دھن سفید کیا اور گزشتہ دس سال میں کروڑوں روپے غیر ملکی ترسیلات کی مد میں بھیجے۔

 

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز انکوائری میں حسین نواز کی غیر ملکی ترسیلات سے متعلق اہم ترین انکشافات سامنے آگئے۔ پبلک نیوز کو موصول ہونے والی خصوصی دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 2010 سے 2013 تک 13 ٹرانزیکشنز کیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے نے 13 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 3 سال میں 50 کروڑ روپے پاکستان بھیجے۔

 

نیب کے مطابق حسین نواز کی جانب سے امریکی ڈالرز، برطانوی پونڈز کی شکل میں غیر ملکی ترسیلات بھیجی گئیں۔ حسین نواز نے نواز شریف کو 4 سال کے دوران 40 کروڑ سے زائد رقم بھیجی۔

 

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے حسین نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کے مالی معاملات سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں