میں عمران خان کو وزیر اعظم ہی نہیں مانتی: مریم نواز

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ واضح کر دوں نواز شہباز کا ایک ہی بیانیہ ہے۔ جعلی انسان وزیر اعظم ہے۔ اسے وزیر اعظم نہیں مانتی۔ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو ملک کا یہی حال ہو گا۔

شہر اقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادارہ، احتساب کرنے والا، ترجمان حکومت اور اس کے وزاراء بنے ہوئے ہیں۔ ایسے احتساب کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے میڈیا ٹاک کے دوران یہ بھی کہا کہ جب بکسے چوری کیے جائیں تو عزت نہیں ملتی۔ جب ووٹ چور آئیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسا آج قوم کے ساتھ ہو رہا ہے۔ حکمران عبرت کا نمونہ ہیں۔

مریم نواز نے ن لیگ بیانیہ کے حوالے سے واضح کیا کہ پہلے دو رائے ہوں گی لیکن اب ایک ہی بیانیہ ہے۔ اب وہ بھی اسی بیانیہ پر آ گئے ہیں۔ نواز شریف کا بیانیہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے عوام کی ترجمان حکومت آئے گی تو معاملات حل ہوں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں