آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

 

پبلک نیوز: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جیسن روئے اور کرس ووکس، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، راس ٹیلر اور میٹ ہنری کوعالمی رینکنگ میں ترقی مل گئی۔

 

آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی۔ ولیمسن 799 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آگئے۔ انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس کیریئر بیسٹ 694 پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

 

بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ نے نمبر تین پوزیشن سنبھال لی ہے۔ پاکستان بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابراعظم کی تیسری پوزیشن ہے۔

 

دس بہترین باؤلرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ بھمرا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ کرس ووکس چھ پوائنٹس بہتری کے ساتھ ساتویں اورنیوزی لینڈ کے میٹ ہنری پانچ درجے بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں