آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان

لاہور (کرار ہمایوں) شائقین کرکٹ کا انتظار ہوا ختم، دنیائے کرکٹ میں تیز ترین کھیل ٹی20 ولڈکپ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

 

چوکوں چھکوں کی برسات آسٹریلیا میں ہو گی۔ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی مین اینڈ وویمن  کرکٹ ورلڈ کپ  شیڈول کا با قاعدہ  اعلان کر دیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرئے گا۔ ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ  آئندہ سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہو گا۔

 

دوسری جانب ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں 23 میچز میں مدمقابل ہو گئی۔ گروپ ون میں پاکستان، آسڑیلیا، ویسٹ انڈیز، نیوز یلینڈ لکے درمیاں میچ ہوں گے اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

 

گروپ ٹو میں انڈیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ، افغانستان شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم  کے شیڈول میچز میں پہلا میچ چوبیس اکتوبر کو آسٹریلیا جبکہ انتیس اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم اور اکتیس اکتوبر کو نیوز لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کا اگلا میچ تین نومبر کو ویسٹ انڈیز اور چھ نومبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے ہوگا۔

 

پہلا سیمی فائنل گیارہ نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل بارہ نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل پندرہ نومبر کو ملیبرن میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب 21 فروری 2020 کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوگی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں