کرکٹ ورلڈکپ2019 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کے علیم ڈار شامل

لاہور (کرار ہمایوں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈکپ2019 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی شان اور پہچان علیم ڈار چھٹی مرتبہ امپائر پینل میں شامل ہیں۔

آی سی سی نے کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے دنیا بھر کے 22 بہترین آفیشلز پینل میں شامل میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ کپ کے شیڈول 48 میچز کے لیے 16 امپائرز اور 6 ریفریز میچز میں فرائض سرانجام دیں دے۔

تیس مئی سے 14 جولائی تک جاری رہنے والے میگا میں کرس براڈ، ڈيوڈ بون، اينڈی پيکروفٹ، جيف کرو، رنجن مدھوگالے، اور رچی رچرڈسن ميچ ريفری جبکہ علیم ڈار، ماراسس ایزما، کرس گیفنی، این گولڈ، رچرڈ لینگورڈ، رچرڈ کیٹیل۔ نیجیل لونگ،سندھم روی، پاول ولسن، روڈ ٹکر، میچل گاو اور پاول ولسن ایلیٹ پینل کے اپمائز شامل ہیں۔

جبکہ 198 ون ڈے انٹرنیشنل سپروائز کرنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار عالمی کپ میں ڈبل سینچری مکمل کرنے کے ساتھ چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ میں فرائض سرانجام دیں گے۔

این گولڈ کا بطور اپمائر آخری ورلڈ کپ ہوگا جبکہ سیمی فائنلزاور فائنلز کے لیے آفیشلز کا اعلان لیگ کے مرحلے کے اختتام پر کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں