آئی سی سی سالانہ اجلاس، کرکٹ قوانین میں تبدیلیاں

 

پبلک نیوز: آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کرکٹ قوانین میں تبدیلی سمیت کئی اہم فیصلے ہوئے۔ چوٹ لگنے پر کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون منظور ہوگیا۔ سلو اوور ریٹ پر جرمانے و معطلی کی بجائے ٹیم پوائنٹس میں کمی کا اصول بھی منظور ہوگیا۔ آئی سی سی کمیٹی کی سفارشات پر زمبابوے، کروشیا اور نیمیبیا کی رکینت بھی معطل کر دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کرکٹ قوانین میں تبدیلی سمیت کئی اہم فیصلے کردیئے گئے۔ کھلاڑیوں کی طبی بنیادوں پر تبدیلی اور کپتانوں کی معطلی کی بجائے ٹیم پوائنٹس میں کمی کرنے کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ آئی سی سی کمیٹی کی سفارشات پر زمبابوے، کروشیا اور نیمبیا کی رکنیت بھی معطل کردی۔

 

دوران میچ سر پر چوٹ لگنے سے ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ میں سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کی معطلی کی بجائے ٹیم فی اوور 2 چیمپین شپ پوائنٹ سے محروم ہوجائے گی۔ آئی سی سی اجلاس میں زمبابوے ٹیم کی رکنیت معطل کر کے اس کی فنڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

معطلی کے باعث زمبابوے ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رسائی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ آئی سی سی نے زمبابوین کرکٹ بورڈ کو تین ماہ میں اپنے معاملات بہتر کرنے اور بورڈ سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں