انگلینڈ کو شکست دینے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

‏ناٹنگھم (پبلک نیوز) انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد، پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت پر ایک اوور کم کرایا۔

‏تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو شکست دینے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ سرفرازاحمد پر میچ فیس کا20 فیصد، کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجوفرا آرچر اور جیسن رائے پر بھی جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ‏جوفراآرچر نے امپائر کے فیصلہ پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ جیسن رائے نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

دونوں انگلش پلیئرز نے غلطی کا اعتراف کر لیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی پر 15، 15فیصد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں