آئی سی سی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد

لاہور(کرار ہمایوں) آئی سی سی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ نسل پرست جملوں پر سرفراز نے باضابطہ طور پر معافی بھی مانگی تھی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

سنچیورین میں کھیلے گئے میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے کسنے کی سزاقومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکو مل گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کو جنوبی افریقن بلے باز پر منتازعہ بیان داغنے پر آئی سی سی کی جانب سے 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبر:سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے کا تنازع ، قومی کپتان کو سزا کا خدشہ

پابندی لگنے پر سرفراز احمد کی جگہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ شعیب ملک چوتھے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کپتان ڈوپلسیز اور پھیلواکیو سے معافی بھی مانگی تھی تاہم آئی سی سی نے اس معاملے کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں