آئی سی سی نے ون ڈے میچزکی نئی ریکنگ جاری کردی

دبئی (پبلک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے میچز کی نئی ریکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک پوائنٹ اضافے سے 5ویں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ بدستور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ میچز میں عمدہ کارکردگی کا ثمرملنے لگا۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے ایک پوائنٹ میں اضافہ سے پانچویں پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور بھارت دوسری پوزیشن پرموجود ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ تیسری اور جنوبی افریقہ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے میچز میں بیٹنگ کی دوڑ میں ویرات کوہلی پہلے، پاکستان کے بابر اعظم پانچویں فخر زمان 11 ویں نمبر پر پوزیشن سنھبالے ہوئے ہیں۔

 آل راونڈرز میں راشد خان پہلے، محمد حفیظ چوتھے عماد وسیم 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے میچز بولنگ پوزیشن میں جسپریت بومر پہلی راشد خان دوسری حسن علی 13 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں