آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

پبلک نیوز: ٹیسٹ، ون ڈے کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی بھی رینکنگ جاری کر دی۔ 80ٹیموں میں پاکستان کی بدستورپہلی پوزیشن برقرار، جنوبی افریقہ کا دوسرا اورانگلینڈ کا تیسرا نمبر،بھارت پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔80 ٹیموں پرمشتمل رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پرقبضہ جمائے بیٹھاہے۔

جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پربراجمان ہے۔

نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں نمبرپرہے۔80 ٹیموں میں روانڈا اور لیسوتھو آخری نمبروں پر ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں