عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

اسلام آباد (ہرمیت سنگھ ) بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں خوب مقدمہ لڑا۔ تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ کمانڈر کلبھوشن کے خلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

 

 تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف آج بھارتی جاسوس اور ریاستی دہشتگردی کی علامت کمانڈر کلبھوشن یادیو کے مقدمے کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو کیخلاف ناقابل تردید ثبوت پیش کر کے پاکستان نے اپنا موقف ثابت کیا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کے مطابق پاکستان کے فراہم کردہ ثبوت کمانڈر کلبھوشین یادیو کو دہشت گرد ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں اور امید ظاہر کی کہ آج کے فیصلے سے یہ بات ثابت بھی ہو جائے گی۔ عالمی عدالت انصاف پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے فیصلہ سنائے گی۔ فیصلہ سننے کیلئے اٹارنی جنرل انور منصور اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل دی ہیگ پہنچ چکے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں