دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018: پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈراقوام عالم کی توجہ کا مرکز

کراچی (پبلک نیوز) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈراقوام عالم کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر ایئر فیولنگ اور جدید ایویونکس سسٹم سے لیس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربن گیا۔ پاکستان کے آلات حرب صرف امن کے ضامن ہیں۔ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں پاکستانی سٹالز غیرملکی وفود کے لیے توجہ کا مرکز بن گئے۔ پاکستانی دفاعی الات طیاروں اور ٹینکوں کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لئے منعقد کی جانی والی نمائش آئیڈیاز 2018 خوب زور وشور سے جاری ہے۔

نمائش کے دوسرے روز غیرملکی وفود وفوجی مبصرین سمیت شہرقائد کے باسیوں اور طلبہ نے نمائش میں شرکت کی جنھوں نے نمائش کو سراہا۔ آئیڈیاز نمائش کے دوران غیر ملکی وفود اور فوجی مبصرین نے پاکستان اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا اور پاکستان کے تیار کردہ ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان میں تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر ماڈل 2 جو عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔ ماڈل 2 جے ایف 17 تھنڈر مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ اس فائٹر جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں جدید فیولنگ سسٹم اور ایویونکس سسٹم لگایا گیا ہے جو سمندری، بحری اور زمینی ٹارگٹ کو بآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسکورڈن لیڈر ذیشان کا کہنا ہے کہ ہم اس جہاز کا دنیا کے کسی بھی فائٹر پلین سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ماڈل ٹو اپنے جدید فیولنگ سسٹم کے ذریعہ دگنی صلاحیت سے دشمن پر وار کر سکتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں