حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے: بھارتی کرکٹ بورڈ

پبلک نیوز: مودی سرکار کے نقش قدم پر بھارتی کرکٹ بورڈ بھی زہر اگلنے لگا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے۔ آئی سی سی نے بھی واضح کر دیا کہ ورلڈ کپ کے میچز میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں  گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  بھی مودی سرکار کا راگ الاپنے لگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ادھر آئی سی سی سے کرارا جواب بھی مل گیا۔۔ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

بھارت دوطرفہ کرکٹ سیریز کی بحالی سے پہلے ہی مکر چکا ہے اب آئی سی سی ایونٹس میں بھی ہٹ دھرمی دیکھانا چاہتا ہے۔ بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو میچ کے تمام پوائنٹس بغیر کھیلے گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں