ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزارت خارجہ دفتر میں اپنے ایرانی ہم منصب اور ان کے وفد  کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد  کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ ء پاکستان پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پر تپاک استقبال اور پر تکلف ضیافت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں