وفاقی حکومت نے شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر دورہ کی تردید کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کا معاملہ، وفاقی حکومت کی زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعظم افتخار درانی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے بارے میں بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ جھوٹی اطلاعات کا سہارا لے کر گمراہی پھیلائی جارہی ہے۔ بے بنیاد معلومات کی ترویج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

افتخار درانی واضح کیا کہ ادارے آزادانہ طور پر اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف ہیں۔ عدالت عظمیٰ موجودہ حکومت کے قیام سے پہلے سے ہی مقدمات کی سماعت میں مصروف ہے۔ جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈے کے بل بوتے پر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں