آئی جی پنجاب نے 36ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا

لاہور (پبلک نیوز) آئی جی پنجاب نے 36ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا۔ تمام ڈی ایس پیز کی تنخواہیں اور مراعات بھی روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے حوالے سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے صوبہ بھر سے 36 ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کو معطل کر دیا ہے۔ معطلی کے بعد تمام پولیس افسران کی تنخواہیں اور مراعات بھی روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں ڈی ایس پی فتح احمد اور سید ریاض علی شاہ شامل ہیں، محمد ریاض، فتح عالم اور انور سعید طاہر بھی معطل کر دیئے گئے جبکہ ملک داؤد احمد اور ڈی ایس پی منصور ناجی بھی معطلی سے بچ نہیں پائے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں