وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت، عدالت کا آئندہ ہفتے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد وحید نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے۔ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔

 

درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ عمران خان نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ درخواستگرار نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔ عدالت وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرنے کا حکم دے، عدالت نے جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور آئندہ ہفتے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں