جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت، عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

 

اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔

 


جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ ابھی تک جواب داخل نہیں کیا کب تک جواب داخل کریں گے؟ جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ آصف زرداری کیخلاف کتنی انکوائزیز چل رہی ہیں؟ آپ یہ بتائیں کہ کتنی انکوائریز ہیں، یہ بھی بتائیں کہ کونسی انکوائری ہے، جس میں آصف زرداری کو نہیں بلایا گیا، جس پر جواب جمع کرانے کیلئے نیب نے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے جس پر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی۔

 

گزشتہ سماعت پر عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی دس اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کے سامنے شامل تفتیش ہونے اور ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب کو شق وار جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے نیب سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کر رکھی تھی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں