اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف کی سزا معطلی کی دائر درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد(فیصل ساہی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ دونوں درخواستوں سمیت طبی بنیادوں پر دائر درخواست کی سماعت بھی کل ہو گی۔

 

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے سے متعلق متفرق درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ وہ طبی بنیادوں پر دائر دخواست کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکرے۔

 

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔ درخواست واپس لینے کی کیا پیچیدگیاں ہیں۔ خواجہ صاحب وہ دیکھ لیجیے گا۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں درخواستوں پر12 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ طبی بنیاد پر دائر درخواست کی سماعت بھی 12 فروری کو ہی ہو گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں