آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کے معیار پر پوری نہیں اتری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت مسترد کئے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 

میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔ جاری کیے گئے فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے بھی موجود ہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں بھی ہوتا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق گرفتاری میں بدنیتی ہوتو عبوری ضمانت دی جاسکتی ہے لیکن نیب کی آصف زرداری کو گرفتار کرنے میں کوئی بدنیتی نہیں ہے۔

 

اس لیے نیب مزید تفتیش کے لئے آصف زرداری کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ فیصلہ میں لکھا گیا کہ چئیرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حوالے سے اختیار کا سوال ہی نہی بنتا، چیرمین نیب ریفرنس فائل ہونے کے بعد بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتے ہیں۔ آصف زرداری کی درخواست ضمانت کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کر دی گئی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں