اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پرسماعت، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آرٹیکل 63 ایچ اخلاقی معاملات کے بارے میں ہے کیا درخواست گزار نے اسے پڑھا ہے؟آئندہ ایسی درخواست آئی تو جرمانہ کیا جائے گا۔
 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی، وزیراعظم عمران خان کو نااہل نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ شہری حافظ احتشام کی جانب سے ٹیریان وائٹ معاملے میں وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی، جس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
 
 
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود ایک حافظ ہیں۔ آرٹیکل تریسٹھ ایچ اخلاقی معاملات سے متعلق ہے۔ کیا اسے آپ نے پڑھا؟ اسلام کا بنیادی اصول یہ ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔ پردہ ہے تو اسے نہ اٹھایا جائے۔ آئندہ اس قسم کی درخواست آئی تو عدالت جرمانہ عائد کرے گی۔
عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں