اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے  اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی تھی۔ درخواست پر آج عدالت کی جانب سے سماعت کی گئی جس میں نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیئے۔

 

وکیل نواز شریف کا دلائل کے دوران کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت درست نہیں۔ ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں جس بنا پر ان کی سزا معطل کی جائے تاکہ وہ باہر جا کر اپنا علاج کرا سکیں۔

 

دلائل کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جس میں ان کی دائر کردہ طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کر دی گئی۔

 

خیال رہے کہ ان دنوں نواز شریف العزیزیہ ملز کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں رکھا گیا ہے۔ عدالت کے آج کے فیصلہ میں بھی ان کو کوٹ لکھپت جیل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں