امریکی صدر کی گھناؤنی سازش، مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

پبلک نیوز: امریکی صدر کی مسلم رکنِ کانگریس الہان عمر کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اُکسانے کی کوشش، الہان عمر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔ ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے الہان عمر کی سیکیورٹی کے اقدامات شروع کر دیئے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رکنِ کانگریس الہان عمر کے بیان کو مروڑ کر لوگوں کو ان کے خلاف تشدد پر بھڑکانے کی کوشش کی۔ جس سے الہان عمر کی جان کو خطرہ ہے۔

 

الہان عمر نے نائن الیون سے متعلق کہا تھا کہ 'وہ کچھ لوگوں کی جانب سے کیا گیا ایک واقعہ تھا'۔ جس پر صدر ٹرمپ نے نائن الیون کے واقعات کی وڈیو میں الہان عمر کے بیان کی وڈیو شامل کر کے پیش کی اور کیپشن دیا کہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

 

اس متنازع وڈیو کے حوالے سے ٹرمپ پر کئی اطراف سے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ بعض افراد نے ٹویٹس میں کہا کہ وہ الہان کے ساتھ ہیں۔  ڈیموکریٹ اور اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی ٹرمپ کو اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

پلوسی نے  امریکی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اس کلپ کو ہٹا دیں، جبکہ الہان کے تحفظ کے لیے سیکورٹی حکام سے بات کی گئی ہے۔

حارث افضل  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں