پاکستانی اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: امام کعبہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد کا دورہ پاکستان، اہم شخصیات سے ملاقات، آج بھی انہوں نے مصروف دن گزارا، امام کعبہ کی صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملے، اسپیکر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی، نماز ظہر کی امامت بھی کرائی۔

وفاقی دارالحکومت میں امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے مصروف دن گزارا، امام کعبہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ امام کعبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ امام کعبہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم آفس میں ملے، پاک سعودی تعلقات اور مسلم امہ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

امام کعبہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے امام کعبہ کے اعزاز میں اسپیکر ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا گیا، جہاں امام کعبہ نے نماز ظہر کی امانت کرائی۔

امام کعبہ جی ایچ کیو بھی گئے، جہاں آرمی چیف سے ملاقات میں انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف کی۔ اسلامی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے لیے کوششیں تیز کیے جانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

امام کعبہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرکابینہ اراکین سے بھی ملے۔ امام کعبہ نے مسلمانوں کو دہشتگردی اور دیگردرپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں