امام الحق نے تاریخ ساز ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ناقدین کے منہ بند، گرین شرٹس کے حوصلے بلند

پبلک نیوز:  تیسرے ون ڈے میں امام الحق نے سنچری اسکور کر کے ناقدین کا منہ بند کروا دیا ، امام الحق ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے دوسرے بہترین بلے باز بھی بن گئے۔

پاکستانی اوپنر امام الحق نے تنقید کرنے والوں کو اپنی پرفارمنس سے خاموش کروا دیا۔ ساتھ ہی ون ڈےکرکٹ میں تیز تیرین ایک ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امام الحق نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی۔

Image result for imam ul haq

سنچورین میں سنچری کے لئے امام الحق نے 114 گیندوں پر 8چوکے لگائے تاہم انہیں (26.1 اور 39.2 اوورز میں) دو لائف لائنز بھی ملیں۔

امام الحق نے سنچری بنانے پر اپنے ناقدین کو منہ بند رکھنے کا اشار کیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں