آئی ایم ایف رضا مند، پاکستان کو 3سال میں 8ارب ڈالر ملیں گے

پبلک نیوز: پاکستان آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے میں کامیابی کے قریب پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف سے طویل مذاکرات کے بعد چھ سے آٹھ ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ پیکیج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جائزہ مشن رپورٹ کی روشنی میں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف رضا مند ہو گیا۔ پاکستان کو 3سال میں 6 سے 8ارب ڈالر ملیں گے۔  پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین طے پانے والا یہ 22 واں معاہدہ ہے۔ آئی ایم ایف تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔

پاکستان شرائط مانتے ہوئے حامی بھر لی کہ ٹیکس 750 ارب تک بڑھائے جائیں گے۔ توانائی شعبہ میں 340 ارب روپے صارفین سے مرحلہ وار وصول کیے جائیں گے۔ جو ادارے خساروں میں چل رہے ہیں ان کو پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ جبکہ سٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں ردوبدل حکومتی دباؤ کے بغیر کرے گا۔

مالیاتی پیکج کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں