آئی ایم ایف کا 7رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

پبلک نیوز: آئی ایم ایف کا 7رکنی وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔ وفاقی حکومت اور آئی ایم  ایف کے درمیان  مذاکرات ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا 7رکنی وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف کا سات رکنی وفد ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں آج رات پاکستان پہنچے گا۔ وفاقی حکومت اور آئی ایم  ایف کے درمیان  مذاکرات کل سے شروع ہوں۔ پاکستان آئی ایم ایف کواپنی مالی ضروریات سےآگاہ کرے گا۔

پاکستان آئی ایم ایف  وفد کو مجموعی بیرونی قرضوں پربریفنگ دے گا۔ اسٹیٹ بینک ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کریں گے۔

آئی ایم ایف وفد کو برآمدات کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائیں گی۔ آئی ایم ایف وفدکومالی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پربریفنگ دی جائے گی۔

 آئی ایم ایف وفد کو ادائیگیوں کے توازن سمیت مجموعی ملکی معیشت پر بریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن دو ہفتہ پاکستان میں قیام کرے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں