آئی ایم ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد کل پاکستان پہنچے گا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) انٹر نیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا اعلیٰ سطح کا وفد کل پاکستان پہنچ رہا ہے. وفد کی وزیراعظم اور مشیرخزانہ سمیت وفاقی و صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وفد 20 ستمبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مونیٹری فنڈ کا اعلی سطح کا وفد کل 16 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا۔ وفد کی قیادت آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی جہاد آزور کریں گے۔ وفد میں پاکستان میں فنڈ کے مشن ہیڈ ارنستو رمریز ریگو بھی شامل ہوں گے۔ وفد پاکستان میں 20 ستمبر تک قیام کرے گا۔

 

ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق وفد کی وزیر اعظم، مشیر خزانہ کے علاوہ دیگر وفاقی و صوبائی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے وفد کی بھی ملاقات وفد کے شیڈول میں شامل ہے۔ ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

 

آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں مجموعی معاشی صورتحال، ٹیکس وصولیاں اور بجٹ خسارے پر بات چیت ہو گی۔ سرکلر ڈیٹ، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں