مالیاتی پیکج کا حصول، آئی ایم ایف وفد حتمی راؤنڈ کیلئے کل پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج، آئی ایم ایف مشن کل پاکستان پہنچے گا۔ مالیاتی پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف مشن کے دورہ پر طے ہو گی۔ مئی کے وسط تک مالیاتی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

 

پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج پر حتمی راؤنڈ کیلئے آئی ایم ایف مشن کل پاکستان پہنچے گا۔ مالیاتی پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف مشن کے دورہ پر طے ہو گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کریں گا۔ آئی ایم ایف کی بعض شرائط پر تحفظات ہیں، جن پر بات ہوگی۔

 

آئی ایم ایف وفد کے دورہ کے موقع پر ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ڈرافٹ پر مئی میں دستخط ہوں گے۔ مئی کے وسط تک مالیاتی پیکج ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آٹھ ارب ڈالر کے پیکج کی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف چھ ارب ڈالر تک مان گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں