آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 16 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، ذرائع

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 16 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ریونیو کلیکشن ہداف میں ناکامی پر ائی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جائزہ مشن مشیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات بھی کرے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 16 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ریونیو کلیکشن ہداف میں ناکامی پر ائی ایم ایف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف مشن مشیر خزانہ، چئیرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقاتیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران حکومت کو ٹیکس ہدف میں 67 ارب روپے کا خسارہ رہا۔ آنے والے دنوں میں ٹیکس شارٹ فال میں مذید اضافے کا امکان ہے۔ ٹیکس شارٹ فال پر قابو نہ پایا گیا تو آئی ایم ایف کی جانب سے  اگلی قسط کے حصول میں مشکل ہو گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں