آئی ایم ایف نے پاکستان سے گزشتہ تمام قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں

پبلک نیوز: آئی ایم ایف نےپاکستان کی درخواست کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی گذشتہ تمام قرضوں کی تمام تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی گزشتہ تمام قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ پچھلا قرض کب لیا اور کیسے خرچ کیا، آئی ایم ایف نے سب پوچھ لیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ قرض دینے کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ ملک کس نوعیت کا قرض لیے ہوئے ہے اور مزید کتنے قرض کا بوجھ برداشت کر سکتا ہے۔ قرضوں کی شفافیت اور ان کے واضح ہونے کی شرط صرف پاکستان پر نہیں، اس کا اطلاق قرض مانگنے والے تمام ممالک پر ہوتا ہے تاکہ قرضوں کی پائیداری سے متعلق اپنے رکن ممالک کا اتفاق حاصل کیا جا سکے۔

کرسٹین لاگارڈ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بھی تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔ ادارے کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رکن ممالک کو یہ معاونت فراہم کی جائے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں