آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا: آئی ایم ایف ترجمان

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کے لیے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا۔ پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں۔

 

آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے صحافیوں کو آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے۔ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کے لیے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا۔

 

ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں سماجی شعبوں کے لیے اخراجات بڑھیں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری ممکن ہو گی۔ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہو گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں