آئی ایم ایف شرائط، بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگائی سے ستائی عوام پر اب بجلی بھی مہنگی پڑے گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے بجلی کے نرخوں میں دو روپے فی یونٹ اضافے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں دو اقساط میں اضافہ کیا جائے گا

 

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے بجلی کے نرخوں میں دو روپے  فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کے ٹیرف میں دو اقساط میں اضافہ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ اور دوسرے مرحلے میں بجلی کی قیمت میں یکم ستمبرسے ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

 

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے سبسڈی کی مد میں دو سو ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔ ٹیرف میں اضافے سے بجلی کی قیمت فی یونٹ بارہ روپے اٹھانوے  پیسے سے چودہ روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ ہوجائے گی۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے سرکولرڈیٹ میں بھی کمی آئے گی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں