عالمی سطح پر معاشی صورتحال سے متعلق آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 

پبلک نیوز: عالمی سطح پر معاشی صورتحال نازک اور اقتصادی منظرنامہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا۔

 

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی صورتحال نازک اور اقتصادی منظرنامہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر مالی بحران کے بعد سے عالمی اقتصادیات میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

 

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، بریگزٹ جیسے عوامل، ترکی سے ایران اور ہانگ کانگ کی جیوپولیٹیکل کشیدگی کاروباری اعتماد اور سرمایہ کاری میں کمی کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ عالمی اقتصادی منظر نامہ خطرات سے گھرا ہوا ہے۔

 

گیتا گوپی ناتھ نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ جیو پولیٹکل کشیدگی اور تجارتی تنازعات کے حل کی تلاش کے لیے کام کریں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں