امام الحق تیز ترین 1000 رنز بنانے کے انتہائی قریب

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا۔ امام الحق کو تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کے لیے 95 رنز کی ضرورت ہے۔ تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اس وقت فخر زمان کے پاس ہے۔

 

پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان دوسرا ایک روزہ  میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ میچ میں پاکستانی اوپنر امام الحق کے پاس تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کرنے کا چانس موجود ہے۔ تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے امام الحق کو 95رنز درکار ہیں، فخر زمان نے گزشتہ سال 18 اننگز میں ایک ہزار رنز ایک سال اور 45 دن میں بنائے تھے۔

 

امام الحق، فخر زمان اور بابر اعظم ایسے ستارے ہیں جن کی ایک روزہ میچز میں اوسط 50 سے بھی اوپر ہے۔ امام الحق 64.64، فخر زمان 56.52 اور بابر اعظم 51.46 کے ساتھ پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں۔

 

واضح ہے کہ بابر اعظم نے 8، امام الحق 4 اور فخر زمان نے 2 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بھی بنارکھی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں