وزیراعلیٰ پنجاب کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کو سنبھالنے سے پریشان ہونے والے شہریوں کی مشکل آسان کر دی، تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اب صرف سمارٹ کارڈ پر ہو گی۔

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈی جی ایکسائز آفس لاہور میں محکمہ ایکسائیز کی جانب سے سمارٹ کارڈ کے اجراء کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اب صرف سمارٹ کارڈ پر ہو گی کی، جس کی فیس 530 روپے ہو گی، اس کا حجم بس شناختی کارڈ کی ہی طرح کا ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن بک کو سمارٹ کارڈ میں تبدیل کروانے کیلئے حکام کسی بھی شہری پر دباو نہیں ڈالیں گے، بلکہ اگر کوئی اپنی مرضی کے تحت کروانا چاہے تو کروا سکتا ہے اور یہ مکمل طور پر گاڑی کے مالک کا فیصلہ ہو گا۔ پنجاب میں اب کاپی کی جگہ صرف ایک سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ سمارٹ کارڈ میں ایک چپ لگی ہوئی ہو گی جو گاڑی کے ماضی کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کرے گی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں