گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج ان ایکشن۔ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسگ کے خلاف سخت اقدامات۔ بروکرز کو نوٹس جاری کر دئیے۔ تمام بروکز سے سیاسی وابستگی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی تفصیلات مانگ لیں۔

گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج حرکت میں آئی۔ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے خلاف سخت اقدامات۔ بروکرز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ سرمایہ کار کمپنیوں کے لئے اپنی سیاسی وابستگی کے حامل بینفیشل اونرز کی تفصیلات کولازمی قرار دے دیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام بروکز سے سیاسی وابستگی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی تفصیلات مانگ لیں۔ منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے قوانین کی روشنی میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے تناظر میں یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 

سیاسی وابستگی کے علاوہ سینئر سرکاری، جوڈیشل یا ملٹری آفیشلز، ان کے فیملی ممبرز اور قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔ تفصیلات اکٹھی کرنے کا مقصد ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا۔ منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور دہشت گردی میں استعمال سرمائے کو روکنا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں