آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل، احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے اہم تفصیلات مل گئیں

لاہور(پبلک نیوز) آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کے لیپ ٹاپ میں کیا کیا موجود تھا، نیب نے سب پتہ لگا لیا، احد چیمہ کے لیپ ٹاپ کی فورینزک رپورٹ تیارکر لی گئی، احد چیمہ کے لیپ ٹاپ میں تمام فنانشنل معاملات سے پردہ اٹھاتی ڈیلیٹ کی گئی ایکسل فائل بھی نکل آئی۔


پبلک نیوز کو موصول ہونے والی احد چیمہ کے لیپ ٹاپ کی فورینزک رپورٹ کے مطابق نیب نے ایکس ویوز فورینزک سوفٹ ویئر کے ذریعے احد چیمہ کے لیپ ٹاپ کا تمام ریکارڈ کھنگال ڈالا، اور ڈیلیٹ کی گئی فائلز بھی ریکور کر لیں ہیں۔ فورینزک رپورٹ میں پیراگون، ندیم ضیا، اراضی، جائیداد۔ سرمایہ کاری، شیئرز، اور غیر ملکی رقوم کی تفصیلات سے پردہ اٹھ گیا۔

 

ایکسل فائل میں سرکاری محکموں سمیت سب رجسٹرار، ای میلز اور دیگر جائز و ناجائز ذرائع آمدن سے متعلق بھی انکشافات کیے گئے ہیں۔ نیب کو ملنے والی ایکسل فائل میں احد چیمہ نے تمام کالے دھن کی تفصیلات درج کر رکھی تھیں۔ نیب کی فورینزک ماہر سعدیہ کلثوم نے رپورٹ تیار کرکے ڈی جی نیب لاہور کو ارسال کر دی ہے۔ نیب حکام اس کمپیوٹرازڈ کالے دھن کو برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کیلئے پرعزم ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں