اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی اصل لاگت سے متعلق اہم انکشافات

لاہور(ادریس شیخ) خادم اعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی اصل لاگت چھپانے کیلئے کیے بہت جتن کئے مگر حقائق سامنے آنے لگے، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے روٹ سے لیسکو، این ٹی ڈی سی اور واسا سمیت یوٹیلیٹیز کی منتقلی پر اربوں روپے خرچ کیے۔

 

واسا، این ٹی ڈی سی سی، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل سمیت یوٹیلیٹیز کی منتقلی پر ابتدائی طور پر 6 ارب 28 کروڑ بعد میں 8 ارب کا تخمینہ لگایا گیا مگر 9 ارب 55 کروڑ روپے خرچ کیے، اس 9ارب 55 کروڑ سے زائد رقم کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں ذکر ہی نہیں کیا گیا۔ لیسکو کیلئے 2ارب 4 کروڑ، این ٹی ڈی سی کیلئے 12 کروڑ، پی ٹی سی ایل کیلئے 30 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

 

لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے بجلی کی فراہمی کیلئے 2 ارب 65 کروڑ روپے وصول کیے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت کئی ریکارڈ عبور کر چکی ہے، پنجاب حکومت کے مطابق 162 ارب کی ابتدائی لاگت کا منصوبہ 280 ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں