وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آج سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہو گا

کراچی(پبلک نیوز) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آج سندھ کابینہ کا اجلاس بلا لیا گیا۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع، کابینہ کی 30نکاتی ایجنڈا پر آج سیر حاصل بحث کی جائے گی۔

 

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں میں آج اہم فیصلے متوقع۔ تیس نکاتی ایجنڈے پر مبنی اجلاس میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کے سرکاری ملازمین کی بھرتیوں کی منظوردی جائے گی۔ کابینہ میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کامسودہ پیش بھی کیاجائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق منتخب میئر، ڈسڑکٹ چیئرمینز کو ہٹانے کے لیے قانون میں ترمیم کیے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ مجوزہ ترمیم کے تحت سادہ اکثریت سے منتخب بلدیاتی چیئرمینز، میئر ڈپٹی میئر وائس چیئرمینز کو ہٹایا جا سکے گا۔ ترمیم کی منظوری کی صورت میں سندھ کےکئی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے مخالف بلدیاتی چیئرمینز میئرکے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں