عظیم قوم بننے کیلئے اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہو گا: وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ جن کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے وہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں شریک ہوں اور فائدہ اٹھائیں، اس کے بعد انہیں موقع نہیں ملے گا۔ اس ملک کو ہم پیروں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

 

وزیراعظم عمران کا قوم کے نام اہم پیغام، وزیراعظم نے قوم کے نام اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے کم ٹیکس پاکستانی دیتے ہیں، 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک اوپر نہیں اٹھے گا۔ عوام سے کہتا ہوں کہ جن کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، وہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں شریک ہوں اور فائدہ اٹھائیں، اس کے بعد انہیں موقع نہیں ملے گا۔ معاشی ترقی کی شرح نمو 6.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.3 فیصد رہی۔ زراعت اور صنعت کے شعبوں کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہو سکے تاہم بجلی اور گیس کے شعبوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔ آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 4 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق ہمارے پاس بہت سی معلومات ہیں، پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات آرہی ہیں، جو پہلے کبھی کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔ تحریک انصاف پاکستان کی حکومت رواں مالی سال معاشی ترقی کا طے شدہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا، عوام آگے بڑھیں اور موقع دیں کہ ہم اس ملک کو پیروں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی قوم کوشش نہ کرے اللہ اس کی حالت نہیں بدلتا ہے۔ عظیم قوم بننے کے لیے اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہو گا۔ ہم لوگ ہر سال 10 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کر سکتے ہیں۔ پاکستانی قوم باصیلاحیت ہے جذبہ آگیا تو 10 ہزار ارب اکٹھا کرسکتے ہیں۔ غربت ختم کرنے کے لیے قوم کا ساتھ دے۔ گزشتہ 10 سال میں ملک کاقرض 6ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں