میٹروبس ملتان منصوبے میں کرپشن سے متعلق اہم پیش رفت

لاہور(پبلک نیوز) پبلک نیوز پر میٹروبس ملتان منصوبے میں کرپشن سے متعلق اہم ترین خبر، میٹرو بس ملتان منصوبے کے تین پیکجز کی ابتدائی لاگت میں 1 ارب روپے سے زائد رقم کا اضافہ کیا گیا۔

 

محکمہ پلاننگ اینڈڈ ویلپمنٹ پنجاب کی دستاویزات کے مطابق میٹرو بس ملتان منصوبے کے پیکج تین، چار اور پانچ کی لاگت میں ایک ارب 21 کروڑ 52 لاکھ 76 ہزار ایک سو 28 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ پیکج تھری کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 2ارب66 کروڑ 88 لاکھ 1ہزار 2سو19 روپے لگایا گیا، مگر بعد میں لاگت بڑھا کر 3ارب 33 کروڑ 31 لاکھ 40ہزار 9سو 26 روپے کر دی گئی۔

 

پیکج فور کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 2ارب 22 کروڑ 39 لاکھ 77ہزار 8 سو 92روپے لگایا گیا، مگر بعد میں 2ارب 70کروڑ 66 لاکھ 20ہزار 2سو 12 روپے کر دی گئی۔ اسی طرح پیکج فائیو میں بھی 50 کروڑ 26 لاکھ 72ہزار 1 سو 91 کا اضافہ کیا گیا۔ نیب نے میٹرو بس ملتان منصوبے میں کرپشن کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں سرکاری اور غیر سرکاری افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذرائع کے مطابق میٹروبس ملتان منصوبے کی حتمی تفتیش میں اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات کے نام بھی سامنے آئیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں