منی لانڈرنگ کیس، سلمان اور حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری میں اہم پیش رفت

لاہور(ادریس شیخ) سلمان اور حمزہ شہباز کے نامعلوم کروڑ پتی مہربانوں نے نیب کو بھی چکرا دیا، سلمان اور حمزہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں جمع کرانے والے افراد کا نادرا کے پاس ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

 

منی لانڈرنگ سے متعلق انکوائری میں نیب کو سلمان اور حمزہ شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں خطیر رقوم جمع کرانے والے ایسے افراد کا ریکارڈ ملا ہے جن کی شناخت سے متعلق نادرا کے پاس ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے، ایسے 30 نامعلوم افراد ہیں جن ریکارڈ نادرا کے پاس نہیں ہے۔ نیب کو سلمان اور حمزہ شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 14 لاکھ 29 ہزار 946 امریکی ڈالرز جمع کرانے والے ان نامعلوم افراد کی تلاش ہے۔

 

ریکارڈ کے مطابق نامعلوم افراد سلمان شہباز پر زیادہ مہربان رہے، 8لاکھ 95 ہزار 698 امریکی ڈالرزتحفے میں دے دیے، جبکہ حمزہ شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 5 لاکھ 34 ہزار 275 امریکی ڈالرز جمع کرائے گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق کروڑ پتی نامعلوم افراد ہی منی لانڈرنگ انکوائری کا اصل کردار ہیں، سلمان اور حمزہ کے گرفتار مبینہ فرنٹ مین سے تفتیش سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں