شہباز شریف کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت

لاہور(شاکر محمود اعوان) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت، ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں، شہباز شریف کے بیرون ملک 4 فلیٹ ہیں۔

 

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں گھیرا مزید تنگ کر دیا، ذرائع کے مطابق نیب نے ایف بی ار سے شہباز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ شہباز شریف کے بیرون ملک 4 فلیٹس ہیں۔

 

30 بار کلے اسٹیریٹ لندن میں فلیٹ نمبر 02 رچبورن کورٹ 9 ہیروبائے سٹریٹ لندن میں فلیٹ 10 لندن سٹنس روڈ میں فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور مارش وال لندن میں فلیٹ 409 شہباز شریف کی مالکیت میں ہے۔

 

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے یہ فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے گیے۔ لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس کے لیے 80 فیصد رہن اور بنکوں کے قرضے کے ذریعے لیے گیے، جبکہ 20فیصد کی رقم کیش کی صورت میں جع کروائی گئی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں