نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی(پبلک نیوز) منی لانڈرنگ کیس ميں مزيد گرفتارياں، نیب کراچی نے اومنی گروپ کے سربراہ غنی مجيد کے بيٹے سميت مزيد تين ملزم گرفتار ليے۔ عدالت نے ملزموں کا چار روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔ ملزم ذوالقرنین مجید نے نیب پر تشدد کا الزام لگا دیا۔

 

نیب کی جانب سے بڑی کارروائیاں جاری ہیں اور اہم گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، نيب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں انور مجيد کے صاحبزادے ذوالقرنين مجيد، انور مجيد کے قريبی ساتھی خواجہ سلمان اور عبدالوحيد کو گرفتار کر لیا گیا، عبدالوحيد اومنی گروپ کے پراجيکٹ ڈائريکٹر ہيں۔

 

عدالت نیب تفتیشی افسر پر برہم، ذوالقرنین مجید کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر نے کسی بھی قسم کے تشدد سے انکار کر دیا۔ گرفتار ملزمان کو جلد اسلام آباد منتقل کيا جائے گا، نيب کی مشترکہ تحقيقاتی ٹيم ملزمان سے تحقيقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نيب انور مجيد کے بيٹے نمر مجيد کی گرفتاری کے ليے بھی چھاپے ماررہی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں