بینکنگ کورٹ: اربوں روپے کی میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت

کراچی(حمزہ گیلانی) اربوں روپے کی میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل، بینکنگ کورٹ نے نیب کا میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کر لیا، مقدمہ کراچی سے اسلام آباد بھیجنے کی درخواست چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ارسال کر دی۔

 

بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے کی میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ میں بھی اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت۔ درخواست گزار انور مجید نے کہا کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں، ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔

 

نیب سندھ کی ٹیم مقدمہ منتقل کرانے سے متعلق درخوست لے کر بینکنگ عدالت پہنچ گئی، نیب نے مؤقف دیا کہ سپریم کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کیا جانا ہے، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب مقدمے کی منتقلی پر غور کر رہے ہیں، مقدمہ اسلام آباد منتقلی سے متعلق عدالت کو اطلاعی رپورٹ دے رہے ہیں۔ سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس بینکنگ کورٹ کراچی میں زیر سماعت ہے۔

 

ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور نمر مجید، ذوالقرنین مجید، زین ملک عبوری ضمانت پر ہیں، حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور کیس میں انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، طحہ رضا پولیس حراست میں ہیں۔ عدالت نے نیب کا میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ، مقدمہ کراچی سے اسلام آباد بھیجنے کی درخواست چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ارسال کر دیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں