بلاول بھٹو کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اہم پیغام

کراچی(پبلک نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دھرتی کی عظیم بیٹی تھی، وہ اب پاکستان کی روشن و بینظیر پہچان ہیں۔

 

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیغام۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقعے پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دھرتی کی عظیم بیٹی تھی، وہ اب پاکستان کی روشن و بینظیر پہچان ہیں، وہ آخری گھڑی تک عوام کے حقوق اور پاکستان کی سربلندی کے لیئے جدوجہد کرتی رہیں، وہ زندگی بھر عزم، حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہیں۔ شہید بی بی کا مشن پاکستان میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھا۔

 

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اُن کا مشن درحقیقت قائدِاعظم کے افکار کی روشنی میں شہید بھٹو کا مشن تھا، دو بار منتخب ہونے کے باوجود شہید بی بی کی عوامی حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا۔ مشکلات کے باوجود انہوں نے اداروں کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے اقدامات اٹھائے۔ شہید بی بی نے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ انہوں نے مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں سمیت معاشرے کے پسماندہ طبقات کے فلاح و بھبود کو یقینی بنایا۔ پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو شہید بی بی کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہید بی بی کا فلسفہ ریاست و معاشرے کو درپیش تمام مسائل کے حل کی کُنجی ہے۔ حالات کا تقاضا ہے، تضادات کو مفاہمت کے ذریعے حل کرنے پر فوقیت دی جائے، وہ دن دور نہیں، جب انتشار و خلفشار کے اندھیروں کے آگے حق و سچائی کا سورج طلوع ہو گا، وہ سورج جس کی آبیاری دختر مشرق کرتی رہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں