نیب کی خواجہ برادران کیخلاف پیراگون سوسائٹی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت

لاہور(شاکر محمود اعوان) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ آج سماعت کے دوران عدالت نے خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور تفتیشی افسرز اور منظور کو 13 جون کے لیے نوٹس بھجوانے کا حکم بھی دے دیا۔

 

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے پیراگون سوسائٹی کرپشن کیس پر سماعت کی۔ فاضل جج نے مرکزی ملزم ندیم ضیا، عمرضیا اور فرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے، انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خواجہ بردران سمیت تفتشی افسر کو 13 جون کے لیے نوٹسسز بھی جاری کر دئیے۔ نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پراگون سوسائٹی میں 93 اعشاریہ 6 فیصد کے مالک نکلے ہیں۔ خواجہ برادران نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر 68 افراد کو عمر بھر کی جمع پونجھی سے محروم کر دیا۔

 

نیب ریفرینس میں کہا گیا کہ خواجہ سعد رفیق نے سرکاری زمین پراگون میں منتقل کی۔ موضع پھلروان کی 35 کنال 3 مرلے، موضع ڈور گھئی خورد میں 4 کنال 18 مرلے کی جگہ پراگون منتقل کی۔ ریفرینس میں خواجہ برادران کے علاوہ، ندیم ضیا، عمر ضیا، اور فرحان علی کو ریفرینس میں نامزد کیا گیا ہے۔ خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے بیانات نیب کو قلمبند کروائے ہیں۔ خواجہ برادران پر پیراگون سٹی سے 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد مالی مفاد حاصل کرنے کا الزام بھی ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں